20جنوری کو ہونے والے پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے الیکشن مہم جاری

بدھ 18 جنوری 2017 16:02

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات جو کہ 20جنوری کو ہوں گے کیلئے الیکشن مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے ۔شدید برفباری اور بارش کے باوجود ڈیموکریٹک ہیلتھ یونیٹی جس کا انتخابی نشان پھول اور انصاف گروپ جس کا انتخابی نشان شاہین کے ساتھ میدان میں اترے ہیں ۔ دونوں پینلز کے امیدواران بھرپور انتخابی مہم میں مصروف ہیں او رد ونوں گروپو ںکے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔

شاہین گرو پ کے مرکزی صدارتی امید وار حفیظ اعوان اور جنرل سیکرٹری سردار مزمل حسین نے دعوی کیا ہے کہ ہمارا ماضی اور حال اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے ہم ملازمین محکمہ صحت کے حقوق کے حصول کیلئے کوئی سودے بازی نہیں کرتے ۔ملازمین محکمہ صحت ہمارے انتخابی نشان شاہین پر مہر لگا کر بیس جنوری کو ہمیں سرخرو کریں گے ۔

(جاری ہے)

ہم آنے والے دور میں ہیلتھ الائونس کے مکمل نفاذ ، سروس سٹرکچر پر مکمل عمل در آمد اور دیگر معاملات کو یکسو کروائیں گے ۔

آنے والے پانچ سال ملازمین محکمہ صحت کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔ادھر ڈیموکریٹک ہیلتھ یونٹی کے مرکزی صدر نے کہا کہ انشااللہ 20جنوری کا دن ہماری فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۔کامیابی ملنے پر گزشتہ دور میں ہمارے حل ہونے والے معاملات کے علاوہ ، ہیلتھ ورکرز کو مستقل مزانئے پر لانے اور انہیں ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی کے علاوہ ملازمین ہمارے ماضی سے واقف ہیں اور ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں