پیرامیڈیکل ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن کاجوائنٹ ایکشن کی کال پر ہیلتھ الائونس کیلئے جاری ہڑتال کی حمایت کا اعلان

بدھ 18 جنوری 2017 16:02

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء)پیرامیڈیکل ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن نے جوائنٹ ایکشن کی کال پر ہیلتھ الائونس کیلئے جاری ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ پیرا میڈیکل ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن کے مرکزی سرپرست اعلی سردار خالد محمود خان ، صدر چوہدری طارق جاوید، جنرل سیکرٹری آصف جاوید، سیکرٹری اطلاعات سید لطیف حسین شاہ نے ملازمین کے ایک اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پانچ فروری تک بلاتفریق پورے آزدکشمیر کے ملازمین محکمہ صحت کو ہیلتھ الائونس نہ دیاگیا تو چھ فروری سے پورے آزادکشمیر میں محکمہ صحت کے تمام ملازمین ہڑتال پر ہوں گے ۔

ہیلتھ الائونس کیلئے پہلے بھی ہمارا موقف واضح تھا کہ تمام ملازمین محکمہ صحت کو ہیلتھ الائونس بلاتفریق ادا کیاجائے اور اگر حکومت تمام ملازمین کو ہیلتھ الائونس نہیں دی سکتی تو جن ملازمین کو ہیلتھ الائونس دیا جارہا ہے ان کا پانچ فیصد ہیلتھ الائونس کاٹ کا باقی ملازمین کو ہیلتھ الائونس دیاجائے ۔

(جاری ہے)

اس امتیاز ی سلوک کی وجہ سے ہیلتھ الائونس سے محروم رہ جانے والے ملازمین انتہائی تذبذب کا شکار ہیں ۔اس لیے فوری طورپر ہیلتھ الائونس سے محروم ملازمین کو ہیلتھ الائونس کی ادائیگی کی جائے تاکہ ہم ملازمین کسی آزمائش سے محفوظ رہ سکیں

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں