جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام راولاکوٹ میںموٹر سائیکل اور رکشہ ریلی

شہید مقبول بٹ کی یاد میں شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا گیا

جمعہ 10 فروری 2017 14:48

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام راولاکوٹ میںموٹر سائیکل اور کشہ ریلی شہید مقبول بٹ کی یاد میں شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا گیا مقبول بٹ شہید کی جدو جہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے ریلی نے پورے بازار کا چکر لگایا اور تھانہ چوک میں ریلی اختتام پذیر ہوئی اس ریلی کی قیادت جے کے این ایس ایف کے سیکرٹری جنرل یاسر یونس سنئیر نائب صدر آصف الیاس چئیر مین پیبلسٹی بورڈ ذمراد اشرف ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر لیاقت اور کامریٹ نعیم کر رہے تھے ریلی میں شرکاء نے سرخ جھنڈے اور مقبول بٹ کی تصاویر اٹھا رکھی تھی ترانوں سے راولاکوٹ شہر گونج رہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں