پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار پورے صوبے تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ

جمعہ 20 جنوری 2017 16:22

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دائرہ کارکو 5 اضلاع سے بڑھا کر پورے صوبہ تک پھیلانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے ، پہلے مرحلے میں جون 2017تک 18اضلاع میں فوڈ اتھارٹی کے دفاتر قائم کیے جائیں گے جبکہ دسمبر 2017تک فوڈ اتھارٹی پورے صوبے میں کام کاباقاعدہ آغاز کر دے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی، ضروت اور اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوڈ اتھارٹی کی ری سٹرکچرنگ کی سمری منظوری کے لیے کیبنٹ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے جہاں سے باقاعدہ منظوری کے بعد فوڈ اتھارٹی کے صدر دفتر سمیت تمام خالی آسامیاں پر کی جائیں گی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے توسیع منصوبے کے لیے گریڈ 1سے گریڈ 19 تک 199نئی آسامیوں کی درخواست بھی کی ہے ۔سمری کی منظوری کے بعد فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کے لیے پولیس کی مدد لی جا سکے گی ۔فوڈ اتھارٹی کی توسیع کے بعد فوڈ اتھارٹی کا علیحدہ ویجیلنس ونگ ہو گا جو ملاوٹ مافیا پر نظر رکھنے کے ساتھ ادارے کے اندر موجود افسران اور عملے کی کارکردگی اور اختیارات کے جائز حد میں رہ کر استعمال کو یقینی بنائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں