گلاب لگانے کے لیے بھر بھری ، زرخیز اوراچھے نکاس والی زمین کا انتخاب اہم ہے، زرعی ماہرین

منگل 24 جنوری 2017 15:21

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ گلاب لگانے کے لیے بھر بھری ، زرخیز اوراچھے نکاس والی زمین کا انتخاب اہم ہے۔ زمین کا تعامل pH) )6سے 6.5تک ہونا چاہیے ۔ گلاب کی کاشت کے لیے زمین کی تیاری اچھی طرح کریں ۔پھولوں میں گلاب کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

گلاب کو اپنی خوبصورتی اور خوشبو کی وجہ سے کوئین آف فلاورز کہا جاتا ہے۔

دنیا میں گلاب کی 20 ہزار سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔ گلاب بطور کٹ فلاور بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ہالینڈ دنیا میں سب سے زیادہ گلاب اور دوسرے پھول پیدا کرنے والا ملک ہے۔ گلاب کے پھول کی درآمد کے لحاظ سے جرمنی پہلے نمبر ہے۔ پاکستان میں بھی کٹ فلاور کا کاروبار تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کی بدولت گلاب کی کاشت و اہمیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں