کاشتکار گندم کے سٹوں میںدانہ بھرائی اور دانہ دودھیا حالت کے نازک مرحلہ پر آبپاشی کریں، ڈاکٹر مخدوم حسین

منگل 24 جنوری 2017 15:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) گندم کی فصل کے تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مخدوم حسین نے کہا ہے کہ کاشتکار گندم کے سٹوں میںدانہ بھرائی اور دانہ دودھیا حالت کے نازک مرحلہ پر آبپاشی کریں۔

(جاری ہے)

اس مرحلہ پر پانی کی کمی اور گرمی کی وجہ سے دانہ پچک کر کمزور اور پتلا رہ جاتاہے جس سے پیداوار میںخاطرخواہ کمی واقع ہو جاتی ہے۔ گندم کی فصل میںیہ مرحلہ کاشت کی120سے 130 دن بعد آتاہے۔گندم کی فصل کو اس مرحلہ پر پانی لگانا انتہائی ضروری عمل سمجھا جاتاہے کیونکہ پودا ابھی ہرابھرا ہوتاہے اورسٹوں میں دانہ بننے کا عمل مکمل ہونے میں ابھی کافی وقت درکار ہوتا ہے۔کاشتکار گندم میں دانہ بنتے وقت آبپاشی کا عمل موسمی پیشن گوئی کو مدنظر رکھ کر کریں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں