اکبر بگٹی قتل کیس، عدالت نے پرویز مشرف سےتفتیش کی اجازت دے دی

منگل 30 اپریل 2013 13:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2013ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کوئٹہ پولیس کو نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

جج حبیب الرحمان کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت کوئٹہ پولیس نے سابق صدرپرویز مشرف کے بے نظیر قتل کیس میں جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر عدالت سے استدعا کی کہ اکبر بگٹی کیس میں سابق صدر سے تفتیش کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے سابق صدر کے فوری جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے مشرف کو کیس میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی، ڈی ایس پی کوئٹہ ندیم کی قیادت میں تفتیشی ٹیم سب جیل چک شہزاد میں سابق صدر کو شامل تفتیش کرکے بیان ریکارڈ کرے گی جس کے بعد بیان کی روشنی میں جسمانی ریمانڈ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں