مسلم لیگ (ن) بھرپور کامیابی حاصل کرے گی‘پاکستان کی تعمیر نو اور ترقی کیلئے (ن)لیگ کا اقتدار میں آنا بہت ضروری ہے، سابق چیئرمین یونین کونسل رٹھوعہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری محمد صدیق کا بیان

پیر 6 مئی 2013 15:34

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء) سابق چیئرمین یونین کونسل رٹھوعہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری محمد صدیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔پاکستان کی تعمیر نو اور ترقی کے لیے مسلم لیگ ن کا اقتدار میں آنا بہت ضروری ہے ۔اپنے جاری بیان میں چودھری محمد صدیق نے کہا کہ عمران خان اپنے ہوش وحواس کھوچکے ہیں ۔

11مئی کے الیکشن میں عوام اپنے ووٹ سے عمران خان کو شکست دینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میوزیکل شو کرکے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان میاں نوازشریف سے مناظرے کی بات کرتے ہیں وہ پہلے دودفعہ وزیر اعظم منتخب ہوں پھر وہ مناظرے کی بات کریں ۔عمران خان اپنا قدکاٹھ میاں نوازشریف کانام لے کر بڑھانا چاہتے ہیں ۔عمران خان پیپلزپارٹی کی Bٹیم ہے انشاء اللہ مسلم لیگ ن ہی آئندہ پاکستان میں حکومت بنائے گی ۔چودھری محمد صدیق نے کہا کہ پاکستان میں مقیم کشمیری مسلم لیگ ن کوووٹ دے کر کامیاب بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے مسلم لیگی کارکنان پاکستان کے الیکشن میں مسلم لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں