آر سی بی کی غیر میعاری کھانا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی،3ہوٹلز سیل

منگل 17 جنوری 2017 18:44

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے کینٹ کی حدود میں غیر میعاری اور مضر صحت کھانے کی اشیاء فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3ہوٹلز سیل کر دیئے ہیں جبکہ متعدد افراد کو بھاری جرمانے عائد کئے ہیں۔

(جاری ہے)

آر سی بی شعبہ سینی ٹینش کے چیف انسپکٹر وارث بھٹی نے "اے پی پی "سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ منگل کو کینٹ کی حدود میں واقع مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ پر فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ چھاپے مارے گئے اس دوران پشاور روڈ اور قاسم مارکیٹ میں غیر معیاری اور مضر صحت کھانا فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی گئی اور 3ہوٹلز سیل کر دیئے گئے۔

وارث بھٹی نے بتایا کہ غیر معیاری کھانا فروخت کرنے والے افراد کو کارروائی کے دوران بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں