آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی ملاقات

لائن آف کنٹرول پر سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال پاک فوج ہر طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ، جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں سیکیورٹی اور ترقی کے حوالے سے پاک فوج کی کوششیں لائق تحسین ہیں ، راجہ فاروق حیدر

بدھ 18 جنوری 2017 18:03

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی ملاقات
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجو ہ سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے بدھ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول پر سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دلایا کہ پاکستان آرمی ہر طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے اور وہ اس کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزاد جموں کشمیر میں سیکیورٹی اور ترقی کے حوالے سے پاک فوج کی کوششوں بالخصوص تعلیم صحت اور مواصلاتی انفراسٹرکچر کے شعبوں میں پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں