سیہون شریف میں لعل شہباز قلندرؒ کے مزار میں خودکش حملے کی تحقیقات تیز

حملے میں جاں بحق گیارہ افراد کی لاشوں کی شناخت اب تک نہ کی جاسکی ،ْ مزار کا احاطہ صاف کر دیا گیا

ہفتہ 18 فروری 2017 14:47

سیہون شریف میں لعل شہباز قلندرؒ کے مزار میں خودکش حملے کی تحقیقات تیز
سیہون شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) سیہون شریف میں لعل شہباز قلندرؒ کے مزار میں خودکش حملے کی تحقیقات تیز کر دی گئیں ،ْحملے میں جاں بحق گیارہ افراد کی لاشوں کی شناخت اب تک نہ کی جاسکی۔شواہدجمع کرنے کے بعد لعل شہبازقلندر کے مزار کااحاطہ صاف کردیاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق درگاہ لال شہبازقلندر میں ہونیوالے خوف ناک دھماکے نے ہرایک کو غمگین کردیا تاہم اب سیکورٹی حکام کی جانب سے شواہد اکٹھا کرنے کے بعد مزار کیاحاطے میں مقامی رضاکاروں نے صحن اور دیگر مقام کو صاف کردیا اور روایتی دھمال ڈالی ۔

مزار سے ملحقہ گولڈن گیٹ اسٹریٹ ،ْجہاں ہر وقت عقیدت مندوں کی رونق رہتی تھی اب وہاں سناٹا دکھائی دیا۔ مقامی افراد صدمے اور افسو س میں ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوا وہ وہم و گمان میں بھی نہیں تھا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں