جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں’’ حق خودارادیت تنازعہ کشمیر کا واحد حل‘ ‘کے موضوع پر آزاد کشمیر یونیورسٹیز کے طلبہ کے مابین تقریری مقابلہ (کل)ہو گا

ہفتہ 18 فروری 2017 14:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام کل بروز سوموار 10 بجے دن نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں’ حق خودارادیت تنازعہ کشمیر کا واحد حل‘ کے موضوع پر آزاد کشمیر یونیورسٹیز کے طلبہ کے مابین تقریری مقابلہ ہو گا۔ وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

اول ، دوم اور سوئم آنے والی یونیورسٹیزکے طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کریں گے۔ کشمیر سنٹر راولپنڈی سے جاری پریس ریلز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد، ویمن یونیورسٹی باغ، پونچھ یونیورسٹی راولاکوٹ، میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر پور اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوٹلی کے طلبہ مقابلے میں حصہ لیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں