پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا پشاور میں کومبنگ آپریشن،پانچ افغان باشندوں سمیت 58 مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 15 جنوری 2017 13:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور میں کومبنگ آپریشن کرکے پانچ افغان باشندوں سمیت 58 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور میں کومبنگ آپریشن کیا۔ آپریشن گزشتہ رات شاہین ٹائون ‘ ورسک روڈ‘ دلہ زاک روڈ ‘ پکہ غلام میں کیا گیا۔ آپریشن میں پانچ افغانیوں سمیت 58 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ آپریشن میں بھاری تعداد میں اسلحہ‘ گولہ بارود اور منشیا ت بھی برآمد کی گئی۔ (ن غ)

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں