سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی چکن سوپ کی دکانوں پر رش بڑھ گیا

بدھ 18 جنوری 2017 17:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی چکن سوپ کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ۔گذشتہ روز سے جاری بارش کی بدولت ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

سردی سے لطف اندوز اور ٹھنڈ کی شدت کو کم کرنے کے لیے شہریوں نے چکن سوپ کی دکانوں کا رخ کر لیا ۔بدھ کو صدر،صادق آباد ،راجہ بازار ،ٹنچ بھاٹہ و دیگر علاقوں میں سوپ کی دکانوں پر شہریوں کا بے تحاشا رش دیکھنے میں آیا ۔اسی طرح پکوڑوں ،سموسوں کی دکانوں پر بھی شہریوں کا رش قابل دید تھا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں