ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے صدر کے علاقے سے لنڈا بازار ختم کر دیا گیا

جمعرات 19 جنوری 2017 16:44

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) کینٹ میں ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے صدر کے علاقے سے لنڈا بازار ختم کرادیا گیا ۔راولپنڈی کینٹ کے علاقے صدر میں لگنے والے لنڈا بازار کی وجہ سے ٹریفک روانی بری طرح متاثر ہو رہی تھی جس پر ٹریفک وارڈنز نے حکام کو ٹریفک رش کی وجوہات سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ صدر کے علاقے میں لنڈا بازار ٹریفک روانی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔

(جاری ہے)

ٹریفک حکام نے اس حوالے سے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کو آگاہ کیا اور س بارے میں فوری اقدامات کی درخواست کی ۔آر سی بی انتظامیہ نے ٹریفک روانی میں رکاوٹ بننے والے لنڈا بازار کو چوہڑ ماڈل بازار اور نوگزی روڈ پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔اس بارے میں شنید ہے کہ لنڈا بازار یونین نے احتجاج کی دھمکی دی ہے تاھم کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے حکام نے کسی بھی قسم کے دبائو میں آنے سے انکا ر کرتے ہوئے کینٹ سے تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک بہائو میں بننے والی رکاوٹوں کے مکمل خاتمہ کا عزم کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں