راولپنڈی،ڈھوک حسو میں سلنڈر دھماکہ میں میاں بیوی اور 4بچوں سمیت 8افراد جھلس کر زخمی

اتوار 22 جنوری 2017 11:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) راولپنڈی میں ڈھوک حسو کے علاقے حافظ آباد میں سلنڈر دھماکہ میں میاں بیوی اور 4بچوں سمیت 8افراد جھلس گئے جن کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔دھماکہ گھر میں موجود سلنڈر پھٹنے سے ہوا ۔ زخمی ہونے والوں میں میاں بیوی اور 4 بچے بھی شامل تھے ۔ تما م زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں