عوامی مسائل کے حل کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، وارڈنمبر 8 میں سوئی گیس کی کمی کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا، ممبر راولپنڈی کینٹ بورڈ ارشدمحمود قریشی

پیر 23 جنوری 2017 14:54

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے راہنما اورممبر راولپنڈی کینٹ بورڈ ارشدمحمود قریشی نے کہا ہے کہ علاقے میں عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ساڑھی6کروڑ روپے کے فنڈزسے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جبکہ زیر غور منصوبوں کو شروع کرنے کے لئے حکومت اور متعلقہ اداروں کو تجاویزدے دی گئی ہیں۔ راولپنڈی کینٹ کے وارڈنمبر 8 میں سوئی گیس کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے مشاورت کی جارہی ہے اور امید ہے کہ بہت جلد کینٹ کے مکینوںکا سوئی گیس کی کمی کامسئلہ حل ہو جائے گا۔

پیر کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وارڈنمبر 8 میں تمام خستہ حال اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی گلیو ں اور سڑکوں کو پختہ کر دیا گیا ہے جبکہ سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے نئی سیوریج لائنیں پچھائی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے جگہ جگہ کوڑے دان رکھ دیئے گئے ہیں جبکہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے کچھ منصوبے زیر غور ہیںجو کینٹ بورڈحکام کی مشاورت اور فنڈز کی منظوری کے بعد شروع کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وارڈ 8 میں سوئی گیس کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار سے بات چیت کی ہے جہنوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دیگر علاقوں کی طرح کینٹ کی وارڈ نمبر8 میں بھی سوئی گیس کا مسئلہ بہت جلد حل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں