ملک وزیراعظم کی قیادت میں ترقی کی جانب گامزن ہے ،ملک صابر

عمران خان کا روز، روز کا ڈرامہ اب کسی کام کا نہیں رہا ،لیگی رہنماء کی میڈیا سے گفتگو

پیر 23 جنوری 2017 16:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) مسلم لیگ یوسی 43 کے چیئرمین ملک صابر نے کہا ہے کہ ملک میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی قیادت میں ترقی کی طرف گامزن ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کا روز، روز کا ڈرامہ اب کسی کام کا نہیں رہا ، انہوں نے کہا کہ ملک وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کررہاہے، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں ترقیاتی کام عروج پر ہیں، انہوں نے کہا کہ میئر سردارنسیم راولپنڈی کو خوبصورت بنانے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں اور ان کاموں کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں