راولپنڈی کو پیرس بنا کر دکھائینگے ، مخالفین جو مرضی کہتے رہیں اپنا کام نیک نیتی سے کرتے رہیں گے،فخر وڑائچ

پیر 23 جنوری 2017 16:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) میئر راولپنڈی سردارنسیم کے کوارڈنیٹر فخر وڑائچ نے کہا ہے کہ راولپنڈی کو پیرس بنا کر دکھائینگے ، مخالفین جو مرضی کہتے رہیں ہم اپنا کام نیک نیتی سے کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر وڑائچ نے کہاکہ سردارنسیم کے میئر بننے کے بعد راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں میں تیزی آگئی ہے ، ان کی قیادت میں شہر کو جلد پیرس بنا دینگے، انہوں نے کہا کہ مخالفین جو مرضی کہتے رہیں ہم اپنا کام ایمانداری اور شہر کی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کرتے رہیںگے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں