پنجاب کے تما م بڑے شہروں میں ایل ای ڈی سٹیمرز لگانے کا فیصلہ

منگل 24 جنوری 2017 15:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) پنجاب بھر کے تمام بڑے شہروں کی خوبصورتی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے اقدامات شروع کر دیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبے کے تما م بڑے شہروں میں ایل ای ڈی سٹیمرز لگانے کی منظوری دے دی ہے۔اس ضمن میں یہ ہدایت بھی کی گئی کہ پولز پر پرانے سٹیمرز کی جگہ ایل ای ڈی سٹیمرز لگانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

شہروں کو خوبصورت بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو انفرادیت اور جدت کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے اداروں کو کہا گیا ہے کہ روایتی ڈگر کو چھوڑ کر منفرد اور نئے انداز سے شہروں کو خوب سے خوب تر بنایا جائے ۔ابتدائی طور پر یہ ایل ای ڈی سٹیمرز صوبائی دارالحکومت میں نصب کیے جائیں گے جبکہ دیگر بڑے شہروں میں بھی مرحلہ وار پروگرام کے تحت ایل ای ڈی سٹیمرز لگائے جائیں گے جس سے شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں