راولپنڈی، آر پی او کے فرائض میںغفلت برتنے پر1 انسپکٹر،2 سب انسپکٹرز،1 اے ایس آئی اور2 کانسٹیبلز کو بر خاست ، 2 جونیئر کلرکوں کو مختلف سزائیں دینے کے احکامات جاری

منگل 21 فروری 2017 03:11

․راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء)ریجنل پولیس افسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے فرائض میںغفلت برتنے پر1 انسپکٹر،2 سب انسپکٹرز،1 اے ایس آئی اور2 کانسٹیبلوںکو محکمہ پولیس سے بر خاست کرنے کے ساتھ جبکہ 2 جونیئر کلرکوں کو مختلف سزائیں دینے کے احکامات جاری کر دئیے ہیںیہ احکامات انہوں نے گزشتہ روزاردل روم میںزیر التوا شوکاز نوٹسز کی سماعت کے دوران جاری کئے آر پی او نے الزامات ثابت ہونے پر انسپکٹر محمد اسلم کو محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا جس پر الزام تھا کہ اس نے تھانہ صدر حسن ابدال تعیناتی کے دوران قتل کے مقدمہ میں زیر حراست ملزم شیر علی پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سٹی حسن ابدال میں درج ہوا تھا ملزم کی فراری انسپکٹر محمد اسلم کی فرائض میں غفلت برتنے پر ہوئی اسی طرح تھانہ سٹی حسن ابدال کے سب انسپکٹر سجاد نقوی اور کانسٹیبل عدنان احمدو باقر علی نے بابو حنیف نامی شہری کو غیر قانونی حراست میںرکھ کر تشدد کیا جس پرڈی پی اواٹک نے پولیس ملازمین کے خلاف شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور تشدد کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیااے ایس پی حسن ابدال سرکل نے پولیس ملازمین کو انکوائری میں قصور وار ٹھہراتے ہوئے محکمانہ کاروائی کی سفارش کی جس پر آر پی او نے تینوں کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر محکمہ پولیس سے برخاست کردیا،تھانہ پنڈ دانخان کے اے ایس آئی ضیا محمودنے تعیناتی کے دوران شہری مظہر حسین کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کیا جس میں ضیاء محمودنے فرائض میں غفلت برتتے ہوئے نہ تو ملزمان کو گرفتار کیا اور نہ ہی مغویہ کی بازیابی کا تحرک کیا جس پر آر پی اونے فرائض میں غفلت برتنے پر مذکورہ اے ایس آئی کو برطرف کردیا7 سال سے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں تعینات سب انسپکٹرصفدر حسین نے درخواست دی کہ وہ5 سال بیمار رہا ہے اس دوران اس نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی یا پنجاب پولیس سے تنخواہ وصول نہ کی ہے جس کی درخواست پر ایس ایس پی آر آئی بی سے انکوائری کروائی گئی جو انکوائری میں قصور وار پایا گیا جس کی پاداش میں اسے بھی برطرف کردیاگیا۔

(جاری ہے)

جبکہ جونیئر کلرک مزمل حسین اور عمران نصیر کو فرائض میں غفلت برتنے پر مزمل حسین کی ایک درجہ تنخواہ تنزلی جبکہ عمران نصیر کی ایک سال ترقی روکنے کے احکامات جاری کردیئی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں