آر پی او راولپنڈی کا گرڈ سٹیشن چکری روڈ کوہالہ کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

سکیورٹی انتظامات کو مزید مو،ْثر بنانے کے احکامات جاری

منگل 21 فروری 2017 03:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء)ریجنل پولیس افسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے پیر کے روز گرڈ سٹیشن چکری روڈ کوہالہ کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ایس پی صدر ڈویژن افتخار الحق اورڈی ایس پی صدر سرکل سلیم خٹک بھی ریجنل پولیس افسر کے ہمراہ تھے ا ٓر پی او راولپنڈی نے گرڈ سٹیشن کے تمام سیکورٹی انتظامات کا خود جائز ہ لیااورایس پی صدر ڈویژن کو سکیورٹی انتظامات کو مزید مو،ْثر بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گارڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور کلوز سرکٹ کیمرے نصب کرکے کنٹرول روم قائم کیا جائے اور فنی ماہرین کی موومنٹ کے دوران بھی فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں