راولپنڈی،مشترکہ سرچ آپریشن میں 15مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا

منگل 21 فروری 2017 03:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف تھانہ صادق آباد ،نصیر آباد، ائیر پورٹ اور سول لائن کے علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن میں 15مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا سی پی او کی ہدائیت پر ہونے والے آپریشن میں صاد ق آباد،جھنڈا چیچی، چاکرہ میں سرچ آپریشن کے دوران 15مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ دوران آپریشن 427گھروں کے کوائف اور1780افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں