جنیوا میں شامی امن مذاکرات کا آغازپرسوں سے جنیوا میں ہوگا

منگل 21 فروری 2017 14:43

جنیوا میں شامی امن مذاکرات کا آغازپرسوں سے جنیوا میں ہوگا
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) اقوام متحدہ کی نگرانی میں شامی امن مذاکرات کا آغا جمعرات سے جنیوا میں ہوگا،10 ماہ قبل یہ مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی نگرانی میں شامی امن مذاکرات کا آغاز جمعرات کے روز سے جنیوا میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اپریل میں ان مذاکرات کے بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو جانے کے وقت حکومتی فورسز کو کئی محاذوں پر شدید دبا کا سامنا تھا، تاہم گزشتہ دس ماہ میں حالات خاصے تبدیل ہو چکے ہیں اور شامی باغی مشکل صورت حال کا شکار ہیں۔

دس ماہ قبل ترکی بھی شامی باغیوں کا ساتھ دے رہا تھا، تاہم اب وہ بھی بشارالاسد کے حامی روس کے ساتھ اشتراک قائم کر چکا ہے۔ ان مذاکرات میں بھی کسی بڑی پیش رفت کے امکانات خاصے معدوم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں