لیبیا ئی وزیراعظم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ، قافلے پر شدید فائرنگ سے 2محافظ زخمی

منگل 21 فروری 2017 14:43

لیبیا ئی وزیراعظم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ، قافلے پر شدید فائرنگ سے 2محافظ زخمی
طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں قومی اتحاد کی حکومت کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ، فائز السراجکے قافلے پر شدید فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقلیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں قومی اتحاد کی حکومت کے وزیراعظم فائز السراج کے قافلے پر شدید فائرنگ کی گئی تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں،قافلے میں وزیراعظم کے علاوہ دوسرے اعلی عہدیدار بھی سفر کررہے تھے۔

(جاری ہے)

حکومت کے ترجمان اشرف الثلثی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ قومی اتحاد کی حکومت کے سربراہ فائز السراج کے قافلے پر طرابلس کے علاقے ابو سلیم میں شدید فائرنگ کی گئی ہے۔ تمام کاریں بکتر بند تھیں۔اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔انھوں نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کے تعین کے لیے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔لیبیا کی سپریم اسٹیٹ کونسل کے ترجمان محمد سالم نے کہا ہے کہ کونسل کے سربراہ عبدالرحمان آل سوحیلی اور صدارتی گارڈز کے سربراہ نجمی آل نکوح بھی اس قافلے میں شامل تھے۔ان کے بہ قول حملے میں دو محافظ زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں