امریکہ کو ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، جان مکین

منگل 21 فروری 2017 14:43

امریکہ کو ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، جان مکین
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کی اہم شخصیات میں سے آریزونا کے سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیم داعش کو تیز رفتار اور پائیدار شکل میں مغلوب کرنے کے لئے امریکہ کو ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے دورہ انقرہ کے دوران صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ ملاقات کے بارے میں اپنے تحریری بیان میں مکین نے کہا ہے کہ امریکہ کے داعش کو تیزی سے اور حتمی شکل میں مغلوب کرنے ، ہمارے دشمنوں کے برے اثرات کو ردعمل پیش کرنے اور علاقے میں طاقت کا ایک قابل قبول توازن قائم کرنے کے لئے ہمیں ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے ساتھ صدر رجب طیب ایردوان نے شام میں ایک سکیورٹی زون کی تشکیل کی اور راقہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے ایک تجویز پیش کی ہے ۔ امریکہ کو اس تجویز پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں