چکلالہ کینٹ ، سڑکوں کے پیچ ورک کا کام مکمل نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا

سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے مکمل کیا جارہاہے، ملبہ اٹھانے اور پیچ ورک کے کام کو جلد مکمل کر لیاجائے گا،ولائت خان

بدھ 22 فروری 2017 15:35

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء)چکلالہ کینٹ کے علاقوں میں سڑکوں کے پیچ ورک کا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا جس کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے اے پی پی کو بتایاکہ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈنے اپنے زیر انتظام مختلف علاقوں ہارلے سٹریٹ ،الف شاہ قبرستان سمیت دیگر علاقوں میں ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں کی مرمت کے لیے ان کے متاثرہ حصوں کو مکمل اکھاڑ دیا تھا تاھم دو ہفتے گذرنے کے باوجود اکھاڑی گئی سڑکوں کا نہ تو ملبہ ہٹایا جا سکا اور نہ ہی ان کی مرمت کاکام شروع کیا گیا ہے ۔

شہریوں نے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر چکلالہ سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں کی مرمت کے کام کو جلد پایہء تکمیل تک پہنچایا جائے ۔اس حوالے سے چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انجینئر ولائت خان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ سڑکوں کی مرمت کے کام کو تیزی سے مکمل کیا جارہاہے تاھم بارش کی وجہ سے کام روک دیا گیا تھا ۔انہوں نے بتایاکہ اڈیالہ کے علاقے میں پیچ ورک مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ہارلے سٹریٹ سے ملبہ اٹھانے اور پیچ ورک کے کام کو بہت جلد مکمل کر لیاجائے گا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں