منشیات فروش گرفتار ، 19کلو سے زائدہیروئن ‘ 10کلو چرس‘ لاکھوں روپے نقدی برآمد

اتوار 15 جنوری 2017 22:10

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) نورشاہ پولیس کی نورشاہ اور غلہ منڈی تھانے کی حدود میں کامیاب کارروائی منشیات فروش سے ساڑھی19کلو ہیروئن ‘ 10کلو چرس‘ لاکھوں روپے نقدی برآمد ‘ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نورشاہ کے ایس ایچ او محمود الحسن کو اطلاع ملی کہ نامور منشیات فروش محمد حسین بھاری مقدار میں ہیروئن اور چرس لارہاہے جس پر مذکورہ ایس ایچ او نے پولیس ٹیم تشکیل دیکر 65/G-Dیارے والا میں چھاپہ مارکر نامور ریکارڈ یافتہ منشیات فروش محمد حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 18کلو540گرام ہیروئن ‘ 5کلو 800گرام چرس ‘ 2لاکھ 73ہزارروپے نقدی‘ موٹرسائیکل اور پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمدکرلیں۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر غلہ منڈی تھانہ کی حدود جنت ٹائون بلاک نمبر3 میں چھاپہ مارکر 4کلو 200گرام چرس ‘1 کلو 30گرام ہیروئن اور 1لاکھ 61ہزار روپے نقدی برآمدکرلی۔ڈی پی او ساہیوال محمد عاطف اکرام نے نورشاہ پولیس کی شاندار کارکردگی پر انہیں شاباش دی اور نقدانعام دینے کااعلان کیاہے۔ دریںا ثناء فتح شیر پولیس نے کچی آبادی فتح شیر کالونی میں چھاپہ مارکر منشیا ت فروش امین کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے ڈیڑھ کلو چرس برآمدکرلی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں