مذہبی رہنما اور بیوپاری سے دو موٹر سائیکل اور 70ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی گئی

جمعرات 19 جنوری 2017 16:22

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء)موکل کالونی ساہیوال میں تین ڈاکوئوں نے ایک مذہبی رہنما حافظ محمد یسین کو لوٹ لیا ڈاکو 30ہزار روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔واقعات کے مطابق حافظ محمد یٰسین اپنی موٹر سائیکل نمبر 3709ایس ایل ایم پر بچوں کو ٹیویشن چھوڑنے جا رہے تھے کہ راستہ میں گن پوائنٹ پر تین ڈاکوئوں نے روک لیا نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ فتح شیر نے مقدمہ 397-392ت پر درج کر لیا ہے ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا ہے۔دریں اثناء 12-113ایل میں ایک بیوپاری محمد صدیق ایک مریض کو تحصیل ہسپتال چیچہ وطنی ڈاکٹر کو دکھا کر واپس اپنے چک اپنی موٹر سائیکل نمبر1576ایس ایل ایم پر واپس جا رہا تھا کہ راستہ میں دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر 40ہزار 8سو روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہوگئے ۔پولیس تھانہ صدر چیچہ وطنی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں