ساہیوال :گھریلو تنازعہ پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ہوگیا

ہفتہ 18 فروری 2017 15:01

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) نواحی چک 11-6ایل میں ایک زمیندار کے ملازم محمد ریاض کو گھریلو تنازعہ پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے زمیندار غلام مصطفی کے ڈیرے پر محمد ریاض اور محمد یونس ملازم تھے دونوں کے درمیان گھریلوں تنازعہ پر جھگڑا ہو گیا جس پر یونس نے محمد ریاض کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ ہڑپہ نے مقدمہ 302ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ملزم گرفتارنہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں