ساہیوال،پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیم کے چھاپے ناقص مضر صحت کیچ اپ تیار کرنے والی دو فیکٹریاں سیل ، چار فیکٹری مالکان گرفتار

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:31

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) پولیس اور محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے کوٹ اللہ دین اور حسین آباد کالونی میں چھاپے مار کر ناقص اور مضر صحت کیچ اپ تیار کرنے والی دو فیکٹریاں سیل کر دی اور ان فیکٹریوں کے چار مالکان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکام کو اطلا ع ملی کہ ساہیوال میںغیر معیاری کیچ اپ ہوٹلوں اور بازاروں کی دوکانوں پر فراہم کی جا رہی ہے جس پر سپیشل برانچ پولیس تھانہ فریدٹائون اور محکمہ صحت پر مشتمل ایک ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کی قیادت میں چھاپے مار کر کوٹ اللہ دین میں مضر صحت کیچ اپ بنانے والی فیکٹری میں بھاری مقدار تیار شدہ کیچ اپ پکڑ لی اور قبضہ میں لیکر فیکٹری مالک محمد اسداور محمد خالد کو گرفتار کر لیا اور فیکٹری کو سیل کر دیا ۔

حسین آباد کالونی میں چھاپہ مار کر مضرصحت کیچ اپ تیار کرنے کی دوسری فیکٹری میں چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں کیچ اپ کے ڈرم اور میڑیل پکڑ لیا اور دو فیکٹری مالکان فتح اللہ اور خالد علی کو گرفتار کر لیا اور فیکٹری سیل کر دی۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون نے ڈاکٹر سعد بن سعید کی رپورٹ پر دو مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں