گھر سے بھاگنے والی لڑکی مبینہ طورپر قتل ،پولیس مصروف تفتیش

پیر 16 جنوری 2017 19:40

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) گھر سے بھاگنے والی نوجوان لڑکی کومبینہ طورپر قتل کردیاگیا۔ قتل کی واردات ساہیوال کے نواحی گائوں78/5-R میں ہوئی۔

(جاری ہے)

مبینہ طورپر بتایاگیا ہے کہ 18سالہ نوجوان لڑکی عابدہ کو گلا دبا کر قتل کیاگیاہے ۔ 4/5روزقبل گھر سے بھاگ گئی تھی جس کی نعش ملی ہے ۔ پولیس تھانہ فتح شیر نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر حقائق کا پتہ چل سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں