ساہیوال، کسان سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں تھانہ نور شاہ پولیس کا اے ایس آئی گرفتار

منگل 17 جنوری 2017 17:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) انسداد رشوت ستانی پولیس ساہیوال نے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ضیا کی قیادت میں چھاپہ مار کر ضلع کچہری کے گیٹ پر ایک ہوٹل سے تھانہ نور شاہ پولیس کے اے ایس آئی مرزا اسلم کو ایک کسان سے 20ہزا ر روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تھانہ نور شاہ کے ایک گائوں ٹھٹھہ بہادر سنگھ سے ایک کسان محمد فاروق کی بھینس چوری ہو گئی جس کا مقدمہ تھانہ نور شاہ میں درج کرایا تو تفتیشی افسر مرزا اسلم اے ایس آئی نے چور سے بھینس برآمد کرنے کے لیے 20ہزار روپے رشوت طلب کی اور بھینس برآمد کرنے کا وعدہ کیا جس کی اطلاع کسان محمد فاروق نے سرکل افسر اینٹی کرپشن ساہیوال غظنفر طفیل کو دے دی جس نے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ضیا کی قیادت میں تھانیدارکو ضلع کچہری کے گیٹ پر ایک ہوٹل پر کسان سے 20ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تھانہ سول لائن کی حوالات میں بند کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں