ساہیوال،ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

بدھ 18 جنوری 2017 19:29

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان لاکھوں روپے نقدی ‘طلائی زیورات اورموبائل فون وغیرہ لے اڑے ،ڈکیتی کی پہلی واردات مدینہ کالونی میں ہوئی ،یہاں غلہ منڈی کا رہائشی مقصود احمد رات کے وقت اپنے گھر سے مدینہ کالونی جارہا تھا کہ راستے میں دونامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اسے روک لیا اور گن پوائنٹ پر موبائل فون ونقدی کل مالیتی 30ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے ، اسی طرح جوگی چوک میں 2نامعلوم ملزمان نے محمداسلم شاہ کی جیب سے موبائل ونقدی کل مالیتی 29ہزار روپے اور 51/GDمیں بدرمنیر وغیرہ 2ملزمان نے ممتاز بی بی کے گھر سے ٹرنک کے تالے توڑ کر نقدی ‘ طلائی زیورات اورپارچات وغیرہ کل مالیتی 3لاکھ 90ہزار روپے لے اڑے ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں