ساہیوال، غیرقانونی گیس ری فلنگ پر 5دکاندار گرفتار، مقدمات درج

بدھ 18 جنوری 2017 19:29

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) غیرقانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنیوالے 5دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا، تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر شوکت علی خاں کھچی کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے غیر قانونی طورپر ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والوںکیخلاف کریک ڈائون کرتے ہو ئے ساہیوال کے مختلف مقامات پر چھاپے مار ے اور 86/6-Rمیں یاسین ‘ریاض ‘عثمان اور لالہ زار کالونی میں محمد رفیق اورغوری چوک میں خلیل کو گرفتارکرلیا،پولیس نے ملزما ن کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں