ساہیوال ، نائب قاصد کے خلاف 4لاکھ روپے رشوت لینے کا مقدمہ درج

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) انسداد رشوت ستانی پولیس ساہیوال نے ڈپٹی کمشنر آفس ساہیوال کے نائب قاصد غلام مرتضیٰ کے خلاف 4لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق چک 9-113ایل کے محمد منشاء مردانہ کے خلاف تھانہ ڈیرہ رحیم میں ایک اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوا تو ڈپٹی کمشنر آفس کے نائب قاصد غلام مرتضیٰ نے محمد منشاء سے کہا کہ اس کے مقدمہ کا تفتیشی افسر مختار احمد تھانیدار قریبی رشتہ دار ہے وہ مقدمہ خارج کرا دے گا جس پر تھانیدار نے اس سے رقم کا مطالبہ کیا ہے جس پر غلام مرتضیٰ نے تھانیدار کے نام پر 4لاکھ روپے رشوت لیکر ہڑپ کر لی محمد منشاء کی رپورٹ پر انسداد رشوت ستانی پولیس ساہیوال نے انکوائری کے بعد مقدمہ -161ت پ اور 5/2/47پی سی اے ملزم کے خلاف درج کر لیا ۔

ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا۔ 01-17/--

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں