مبینہ پولیس مقابلہ میں ملزم ہلاک‘ سب انسپکٹرسمیت 3پولیس اہلکار زخمی

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:11

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ماراگیا ‘ سب انسپکٹرسمیت 3پولیس اہلکار زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں 133/9-L کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم ماراگیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ٹھٹھہ گلوئی کارہائشی ظہوراحمد ڈکیتی وراہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم تھانہ ڈیرہ رحیم پولیس نے گرفتارکیاتھا جسے عدالت سے جسمانی ریمانڈ لیکر پولیس واپس تھانے جارہی تھی کہ 133/9-L کے قریب نامعلوم کارسوارملزمان نے پولیس کی گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ریکارڈ یافتہ ملزم ظہوراحمد ہلاک جبکہ سب انسپکٹر محمدحنیف‘ کانسٹیبل ابراراور پولیس ڈرائیور ظہورزخمی ہوئے ہیں۔

کارسوارملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال داخل کرادیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں