ساہیوال میں ڈاکے 3لاکھ 65ہزار روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل لوٹ لی گئی

اتوار 22 جنوری 2017 14:40

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) یہاں نواح میں ڈاکوئوں نی3لاکھ65ہزار روپے کی نقدی ، ایک موٹر سائیکل اور موبائل لوٹ کرفرار ہو گئے ۔ پہلی واردات چک 9-117ایل میں ہوئی یہاں چارڈاکوئوں نے ایک زمیندار جلال دین کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور اسلحہ کے زور پر نقدی ایک لاکھ 40ہزار روپے چھین لی اور اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر کمروں میں بند کر دیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

دوسری وار دات 12-39ایل چوک میں ہوئی یہاں ایک کار نمبر 4884ایل ای ای میں سوار پانچ ڈاکوئوںنے ایک دوکاندار محمد ریاض کے جنر ل سٹور میں داخل ہو کر ایک لاکھ 80ہزار کی نقدی چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے کار میں فرار ہو گئے۔ تیسری واردات چک 14-13ایل کے قریب ہوئی یہاں چھ ڈاکوئوں نے ایک بیوپاری محمد طاہر شہزاد انجم سے اسلحہ کے زور پر اس کی موٹر سائیکل 6895ایس ایل ایل اور نقدی 45ہزار روپے اور موبائل چھین لیا اور اسے رسیوں سے باندھ کر کھیت میں پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ کمیر ، پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی اور پولیس تھانہ کسووال نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کرد ی ہے ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں