ساڑھے تین ماہ قبل جمعیت العلمائے اسلام ضلع ساہیوال کے سابق ناظم کا اغواء بازیابی کے لیے کمیٹی قائم۔

اتوار 22 جنوری 2017 14:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) جمعیت العلمائے اسلام پاکستان (فضل الرحمن گروپ ) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے جمعیت العلمائے اسلام ضلع ساہیوال کے سابق ناظم اعلیٰ قاری محمدطاہر رشیدی کے ساڑھے تین ماہ قبل مبینہ اغواء کے معاملہ اور بازیابی کے لیے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو قاری محمد طاہر رشیدی کے اغواء کاروں کا سراغ لگانے کے لیے اداروں سے رابطے کریگی اور قاری محمد طاہر رشیدی کی بازیابی کے لیے لائحہ عمل طے کریگی اس کمیٹی میں مفتی محمد عثمان ، مولانا عبدالرزاق مجاہد کو شامل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں