ساہیوال میں گیسٹرو ، 2کمسن بچے جاں بحق ،3کی حالت نازک

منگل 24 جنوری 2017 14:45

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) ضلع ساہیوال میں گیسٹرو سے دو کمسن بچے جاں بحق درجنوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گیسٹرو کی مرض نے پھر بچوں پر حملہ کر دیا ہے جس کے نتیجہ میں درجنوں بچوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جن میں سے مشن کالونی کے کوئس گل کی 2سالہ بچی اروچ اور چک 5-57ایل مختار احمد کی 8سالہ بچی فاطمہ گیسٹرو کے سبب دم توڑ گئیں ۔جبکہ تین بچوں کی حالت تشویش ناک ہے چلڈرن وارڈ میں بیڈ کم پڑ گئے ہیں اور ایک بیڈ پر تین، تین بچے ڈالے گئے ہیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں مریض بچوں کے لیے مزید100 بیڈ فراہم کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں