دہشت گردی کے واقعات کے بعد جیلوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

ہفتہ 18 فروری 2017 19:38

ساہیوال۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء)ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کے بعد جیلوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے یہ بات ڈی آئی جی جیل خانہ جات ساہیوال ریجن چوہدری نوید رئوف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہائی سیکورٹی زون جیل جس میں دہشتگرد قید ہیں ان کی سیکورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے لیے رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور اس سلسلہ میں کمشنر ساہیوال ڈویژن نے تحریری طور پر ڈیمانڈ بھیج دی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کسی بھی ممکنہ حالات سے نمٹنے کے لیے ہائی سیکورٹی زون جیل میں مشقیں جاری ہیں اور پولیس کو بھی سٹینڈ بائی رکھا ہوا ہے اور قیدیوں کی ملاقات کے لیے آنے والوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں