فلپائن میں طلبہ کو سیرکرانے جانیوالی بس کو حادثہ،14ہلاک

بس پہاڑی سے اترتے ہوئے بے قابوہوکر کھمبے سے جاٹکرائی،40زخمی اسپتال منتقل

منگل 21 فروری 2017 14:08

فلپائن میں طلبہ کو سیرکرانے جانیوالی بس کو حادثہ،14ہلاک
منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) فلپائن میں پہاڑی سے نیچے اٴْترتے ہوئے بس ایک کھمبے سے جا ٹکرائی جس کے باعث بس میں سوار 14طلبہ ہلاک جبکہ 40زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طورپرطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں پربعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ بس حادثے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔ یہ بس کیمپنگ ٹرپ پر گئے ہوئے طلبہ کے ایک گروپ کو لے کر واپس جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی حکام نے میڈیا کو بتایاکہ کہ یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا،انہوں نے کہاکہ ایک بس حادثے کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو ئے ہیں، حکام کے مطابق پہاڑی سے نیچے اٴْترتے ہوئے یہ بس ایک کھمبے سے جا ٹکرائی۔ یہ بس کیمپنگ ٹرپ پر گئے ہوئے طلبہ کے ایک گروپ کو لے کر واپس جا رہی تھی۔ ٹانے نامی شہر کے ٹاؤن سیفٹی افسر کے مطابق 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ چار دیگر بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اس حادثے میں 40 دیگر افراد زخمی بھی ہیں۔زخمیوں کو فوری طورپرطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں پربعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ بس حادثے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں