مدینہ منورہ مکہ میں ٹریفک حادثہ، ادا کار توقیر نثار کی بہن اور بہنوئی سمیت 6زائرین جا ں بحق

منگل 24 جنوری 2017 11:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2017ء)مدینہ منورہ کے قریب عمرہ کے زائرین کی گاڑی الٹ جانے کے نتیجہ میں ٹی وی اور فلم کے ادا کار توقیر نثار کی ہمشیرہ طلعت بی بی اور ان کے خاوند میاں محمد اسلم سمیت 6افرا د جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ٹی اور فلم کے ادا کار توقیر نثار کی ہمشیرہ اور ان کے خاوند عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے تھے کہ گزشتہ روز جب وہ اور دیگر زائرین ایک گاڑی میں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جا رہے تھے تو مدینہ منورہ کے قریب ان کی گاڑی کا اگلا ٹائر پھٹ جانے کے سبب گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجہ میں دونوں میاں بیوی سمیت 6زائرین جاں بحق ہو گئے جن کو جنت البقیع مدینہ منورہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

آج یہاں مرحومین کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی گئی ۔