محکمہ آبپاشی ملازمین نے حکومت کو دو روز کا الٹی میٹم دے دیا

تیسرے روز بھی پریس کلب سانگھڑ کے سامنے بھوک ہڑتال ، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے اور تنخواہوں کی ادائیگی تک خاموش نہیں بیٹھیں گے مظاہرین

اتوار 15 جنوری 2017 21:20

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) محکمہ آبپاشی ملازمین نے حکومت کو دو روز کا الٹی میٹم دے دیا ، تیسرے روز بھی پریس کلب سانگھڑ کے سامنے بھوک ہڑتال ، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے اور تنخواہوں کی ادائیگی تک خاموش نہیں بیٹھیں گے مظاہرین۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایریگیشن ڈرینج ڈویزن لیبر یونین سانگھر اور ورکرز یونین میرپورخاص کی جانب سے حکومت سندہ اور محکمہ ایریگیشن کو دو روز کا الٹی میٹم دے دیا ، یونین کے رہنما خان محمد نظامانی ایازاعوان ، سینگار لاشاری ودیگر نے کہا کہ آج تیسرا روز ہے ہم اپنے جائز حق کے لئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں مگر حکومت کے کان پر جوں بھی نہیں رینگتی ، مگر مزدور کبھی بھی اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، انہوں نے کہا کہ 1996 سے محکمہ ایریگیشن ڈرینج ڈویزن سانگھڑ ، میرپورخاص ، بدین میں ملازم بھرتی کئے گئے مگر آج 20 سال گذر جانے کے بعد بھی ان ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا ہے ، مختلف اوقات میں بھرتی ہونے والے ملازمین آج بھی کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں ، اور ان کو اس مھنگائی کے دور میں 120 روپے دہاڑی دی جاتی ہے جوکہ انتہائی شرمناک عمل ہے ، انہوں نے کہا کہ محکمہ ایرگیشن ڈرینج ڈویزن میں 2600 کنٹریکٹ ملازمین کو سابق وزیر اعلی کی جانب سے مستقل کرنے کی منظوری دی گئی تھی ،مگر موجودہ وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے 8 ماہ گذر جانے کے باوجود ملازمین کو مستقل نہیں کیااور نہ ہی ملازمین کی 45 ماہ کی رہی ہوئی تنخواہیں ادا کی گئی ہیں جس کے باعث ملازمین شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور ملازمین کے گھروں میں فاقے کی نوبت آگئی ہے، بھوک پڑتال پر بیٹھے مظاہرین نے کہا کہ ہمیں انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا جارہا ہے ، حکومت کو دو روز کا الٹی میٹم دیتے ہیں 17 جنوری تک ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم مجبور ہوکر وزیر اعلی ہاس کراچی جائیں گے اور اپنا احتجاج رکارڈ کرائیں گے اور بھوک ہڑتال کریں گے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں