سانگھڑ، پیپلز پارٹی رہنما کی یقین دہانی پر محکمہ ایریگیشن کے ملازمین نے بھوک ہڑتال ختم کردی

پیر 16 جنوری 2017 22:37

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) پیپلز پارٹی رہنما کی یقین دہانی ، محکمہ ایریگیشن کے ملازمین نے بھوک ہڑتال ختم کردی ،سانگھڑ پریس کلب کے سامنے محکمہ ایریگیشن ڈرینج ڈویزن کے ملازمین کی جانب سے ملازمین کو مستقل نہ کئے جانے اور تنخواہوں کی عدم ادائگی کے خلاف چوتھی روز بھی بھوک ہڑتال ، پیپلز پارٹی رہنما نوید ڈیرو ، غلام علی چاکرانی ، محمد علی بیھن ،خیر محمد لغاری بھوک ہڑتالی کئمپ پہنچے ، مطالبات سیکریٹری ایریگیشن ، صوبائی وزیر اور وزیر اعلی تک پہنچانے کی یقنین دہانی ، بھوک ہڑتال ختم کردی گئی ، پریس کلب سانگھڑ کے سامنے ایریگیشن ڈرینج ڈویزن کے ملازمین کی جانب سے لگائے بھوک ہڑتالی کئمپ پر پیپلز پارٹی رہنما نوید ڈیرو پہنچے جہاں یونین رہنما خان محمد نظامانی نے انہیں اپنے مطالبات بتاتے ہوئیے کہا کہ 1996 میں سانگھڑ ، میرپورخاص ، بدین اور دیگر علاقوں میں 2600 ملازمین بھرتی کئے گئے جنہیں 20سال گذرجانے کے باوجود مستقل نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی ملازمین کو تنخواہیں دی جاتی ہیں ، سابق وزیر اعلی سید قائم علی شاہ کی جانب سے تمام ملازمین کو مستقل کئے جانے کے احکامات پر بھی عمل نہیں کیا جارہا ہے ، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما نوید ڈیرو نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن ڈرینج ڈویزن کے کنٹریکٹ ملازمین کے مسائل سے سیکریٹری اور صوبائی وزیر ایریگیشن کو آگاہ کروں گا اور امید کرتا ہوں کہ آپ کے مطالبات ضرورمانے جائیں گے کیونکہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور جلد آپ کو خوشخبری ملے گی ، اس موقع پر نوید ڈیرو کی یقین دہانی پر سانگھڑ اور میرپورخاص میں لگائے گئے بھوک ہڑتالی کئمپ ختم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں