سانگھڑ، پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاون،31 ملزمان گرفتار، اسلحہ ،چرس اور زہریلے گٹکے برآمد

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:55

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) سانگھڑ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاون،ایک ہی رات میں کارروائی کرتے ہوئے 31 ملزمان گرفتار، ایک ریوالور، ایک ٹی ٹی پسٹل اور گیارا سو گرام چرس کے علاوہ زہریلے گٹکے کی ہزاروں پڑیاں برآمد،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چلائے جانے والی مہم کے نتیجے میں ضلع بھر کے مختلف تھانوں جن میں ٹنڈوآدم، شاہ پور چاکر، لنڈو، نوآباد، کھپرو، شہدادپور،سنجھورو شامل ہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے اکتیس ملزمان گرفتار کرلیئے، نوآباد تھانے کی پولیس نے ایک کاروائی میں مولا بخش ماچھی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ریوالور برآمد کیا، جبکہ شہدادپور پولیس نے محمد مراد مری سے ایک ٹی ٹی اور شاہ پور چاکر پولیس نے سجن چانڈیو سے گیارا سو گرام چرس برآمد کرلی، اس کے علاوہ دیگر تھانوں نے جواء اور منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اکتیس ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں دیسی شراب برآمد کرکے شراب کی بھٹیا ں تباہ کردیں اور جواء کے اڈوں پر چھاپے مارکردائو پر لگی ہزاروں روپے کی رقم، آکڑا بک اور موبائل فونز برآمد کرکے ملزمان کو چالان کردیا، گرفتار کئے گئے ملزمان میں محمد شاہد بھٹی، حاجی مغل، فرمان علی راجپوت، اعجاز مکرانی، روشن چانڈیو، رضا محمد چانڈیو، کمال چانڈیو، معشوق چانڈیو، امجد ڈیتھو، محمد اکرم بروہی، منو کولھی، گینیو جنڈوڑو، سجن چانڈیو، عاشق چشتی و دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں