سانگھڑ،محمد قذافی خدا بخش راجڑ کی دعوت پر پیر صاحب پگاراکے اعزاز میں رکھا گیا پروگرام شدید بدنظمی کا شکار

پیر صاحب پگارا شہریوں سے ملے بغیراپنی اگلی منزل روحانی سفر کی طرف روانہ

پیر 23 جنوری 2017 18:53

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) ا یم پی اے محمد قذافی خدا بخش راجڑ کی دعوت پر پیر صاحب پگاراکے اعزاز میں رکھا گیا پروگرام شدید بدنظمی کا شکار ،پیر صاحب پگارا شہریوں سے ملے بغیراپنی اگلی منزل روحانی سفر کی طرف روانہ تفصیلات کے مطابق ایم پی اے خدا بخش راجڑ کی جانب سے حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا کی شان میں راجڑ ہائوس سانگھڑ میں پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پورے شہر سے درجنوں شہری تنظیموں جن میں وکلاء ، صحافیوں، چیمبر آف کامرس، اقلیتوں، ڈاکٹروں ، سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے رہنمائوں سمیت سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں کو حر جماعت کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا سے ملاقات کے لیے حاجی خدا بخش راجڑ نے راجڑ ہائوس میں بلایا تھا اور سانگھڑ شہر کے ان تمام تنظیموں کے عہدیداروں کے وفود کی پیر صاحب پگارا سے ملاقات کا شیڈول منظور شدہ تھا لیکن پیر صاحب پگارا جب سانگھڑ شہر میں پیر کے تھلے کے مقام پر اپنے لاکھوں مریدین کو زیارت کا شرف بخشنے کے بعد MPAخدا بخش راجڑکی دعوت پر راجڑ ہائوس میں سانگھڑ کے عام شہریوں سے ملنے کے لیے جیسے ہی پنہچے تو وہاں پر جاری سیاسی پروگرام میں پیر صاحب پگارا کے داخل ہوتے ہی حر جماعت سے تعلق رکھنے والے مریدین کی بڑی تعداد داخل ہوگئی جس کے بعد پروگرام شدید بدنظمی کا شکار ہوگیا اسٹیج سے بار بار حر جماعت کے لوگوں کو پنڈال خالی کرنے کا اعلان کیا گیا لیکن حر جماعت اپنے مرشد کی قریب سے زیار ت کرنے کے لیے اعلان کے باوجود بار بار اسٹیج کی طرف بڑھ رہے تھے جس کی وجہ سے پیر صاحب پگارا اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے راجڑ ہائوس پر MPAخدا بخش راجڑ کا پروگرام ادھورا چھوڑ کر اپنا روحانی سفر جاری رکھتے ہوئے اپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہوگئے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں شہری اور مختلف تنظیموں کے عہدیداروں میں پیر صاحب پگارا سے راجڑ ہائوس میں ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے سخت مایوسی پھیل گئی۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ راجڑ ہائوس کی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے اکیس سال بعد حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا کی زیارت نہ کرسکے اور انہیں سانگھڑ کے مسائل کے بارے میں بریفنگ نہ دے سکے۔#

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں