مشکل وقت میںآپ کو دور دراز کے رشتہ داروں سے پہلے پڑوسی کام آتا ہے جو آپ کے دکھ سکھ میں شامل ہوتا ہے، پیر صاحب پگارا

اپنے پڑوسیوں کا خاص خیال کریں، آپس میں محبت بھائی چارا رکھیں ، اپنے بچوں کو خاص طور پر بچیوں کو تعلیم دلوائیں، مریدین سے خطاب

پیر 23 جنوری 2017 23:06

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) حروں کے روحانی پیشواپیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی المعروف پیر پاگارہ کی سانگھڑ میں لاکھوں مریدوں کو روح پرور روحانی خطاب ،سانگھڑ ضلع کے مختلف شہروں اور ملک بھر سے لاکھوں مریدین ، مرد ،عورتیں،بچے اور بزرگ اپنے مرشدکا دیدار اور روحانی خطاب سننے اور خلیفہ علی غلام نظامانی کی دعوت پرپیر صاحب کے تھلے سانگھڑ پہنچے تھے ،پیر پارگارہ کی آمد پر سانگھڑ شہر بھیج پگارا کے نعروں سے گونج اٹھا، سانگھڑ کے گلیاں روڈ راستے اورپیر صاحب تھلے کوخوبصورتی اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا ،سانگھڑ شہر کے دوکانوں اور اہم شہراں کو پیرصاحب پگارو کے بینروں اور پینافیلکس سے سجایا گیا تھا،پر پاگارہ نے لاکھوں میریدین کو روحانی خطاب میں کہا کہ مشکل وقت میںآپ کو دور دراز کے رشتہ داروں سے پہلے پڑوسی کام آتا ہے جوکہ آپ کے دکھ سکھ میں شامل ہوتا ہے اس لیئے اپنے پڑوسیوں کا خاص خیال کریں، آپس میں محبت بھائی چارا رکھیں ، اپنے بچوں کو خاص طور پر بچیوں کو تعلیم دلوائیں،اپنے ملک اورپاک فوج کے لیئے خصوصی دعائیں کریں پاک فوج ہمارے ملک کی محافظ ہیں جوکہ ملک کی حفاظت کررہے ہیں اور دھشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، دعا کریں ہمارے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو، پیر صاحب پگارہ نے فرمایا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کریں ، اپنی اولاد کو زیادہ سے زیادہ تعلیم دلوائیں خاص طور پر بچیوں کی تعلیم پر خاص طور پر توجہ دیں، بیٹیوں کو ان کے حقوق دیں ان کے حق مت کھائیں ،جائداد میں بچیوں کا حق جوکہ اسلامی طریقے کے مطابق ہو انہیں دیا جائے ، بعد ازاں سانگھڑ شہر میں سابق وفاقی وزیررکن سندھ اسمبلی حاجی خدا بخش راجڑاور فقیر ارشد پریمی جھنڈانی کی جانب سے دی گئی دعوت میں شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب سانگھڑ کے وفد اورمعززین ،حر جماعت کے چیف خلیفہ قادر بخش مگریو ،منگھن منگریو ، غلام دستگیر راجڑ ،خلیفہ علی غلام نظامانی ،خلیفہ وریام فقیر خاصخیلی، ایم این اے پیر بخش جونیجو ، ایم پی اے سعید خان نظامانی ، فقیر شمشاد جھنڈانی، حاجی راشد جھنڈانی، وقار جٹ، فقیر اعجاز جھنڈانی،میڈسلمہ قریشی، فیڈریشن آف کامرس کے رہنماملک شیر محمد ، یامین قریشی ،وکلا ظفر حیات ایڈوکیٹ ،خلیل بلوچ ایڈوکیٹ،سنیل کمارایڈوکیٹ، رتن کمار ہرداسانی، وسیم سدھوایڈوکیٹ، محمود جٹ، پاکستان ہندو کانسل کے رہنما راجیش کمار ہرداسانی،موہن داس کیسنانی،سیٹھ میرومل ، آسن داس ، جگو مل، سمیت معززین، شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے فرمایا کے آپس میں بھائی چار گی پیدا کریں متحد ہوکر ملک و قوم کی خد مت کریں۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں