ضلع چیرمین سانگھڑ خادم حسین رند کا بار کھپرو ٹاون کمیٹی کا دورہ

ضلع کا بجٹ بہت کم ہے ،ضلع کے تمام ممبران کو ترجیح بنیادوں پر ترقیاتی کاموں میں ساتھ رکھا جائے گا ،خطاب

پیر 13 فروری 2017 18:30

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) ضلع چیرمین خادم حسین رند نے چارج لینے کے بعد پہلی بار کھپرو ٹاون کمیٹی کا دورہ کیا ان کے آمد پر ممبران ٹاون کمیٹی و ممبران ضلع کونسل اور پی پی کارکنوں نے شاندار استقبال کیا اس موقع پر ممبران نے ضلع چیرمین کو اجرک کے تحاف بھی پیش کئے اس موقع پر ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کی قیادت کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ ضلع کے اسکولوں ہسپتالوں فلاحی مراکز کا وزت کرکے وہ کی صورت حال اعلیٰ قیادت کو دی جائے ان کا کہنا تھا کہ کھپرو میں بہت سارے مسائل ان کے سامنے آئے ہیں جو آپ لوگوں کے تعاون سے جلد از جلد حل کئے جائیں گے آپ کے اسکولوں ہسپتالوں کی حالت بہتر نہیں ہے ان کو بہتر کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ دو ارب روپے کی لاگت سے اسکیم منظور کی گی ہے جس سے ریکستانی علاقوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے کام ہورہا ہے جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ کریں گے کھپرو کے اطراف کے تمام روڑس مکمل کئے جارہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ضلع کا بجٹ بہت کم ہے مگر اس کے باوجود بھی ضلع کے تمام ممبران کو ترجیح بنیادوں پر ترقیاتی کاموں میں ساتھ رکھا جائے گا جس کو یکساں اسکیموں میں حصہ ملے گا پی پی کے لئے جن لوگوں نے قربانیاں دی ہیں ان کو بھی فراموش نہیں کیا جائے گا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ دورہ سانگھڑ کے دوران سانگھڑ کے لئے میگا پروجیکٹ کا اعلان کریں گے ضلع کے تمام تباہ حال روڑس پر کام شروع ہوگیا ہے ترقیاتی کاموں میں کسی بھی طرح کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی وہ ہر ماہ کھپرو کا دورہ کریں گے اور آپ کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل بھی کریں گئے اس موقع پر چیف آفسر محمد علی بلوچ سمیت دیگر معززین بھی ان کے ہمراہ تھی

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں