توہین عدالت کیس میں ڈی آئی جی فرحت علی جونیجو ،ایس ایس پی سانگھڑ فرخ علی لنجار،ڈی ایس پی سانگھڑ اشیتاق آرائیں کو سندھ ھائی کورٹ کراچی طلب کرلیا

جمعہ 17 فروری 2017 20:26

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) DBA سانگھڑ کے صدر چوہدری طارق محبوب کی توہین عدالت کی درخواست کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے آئینی پٹیشن میں تبدیل کرتے ہوئے 20فروری کو توہین عدالت کیس میں ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فرحت علی جونیجو ،ایس ایس پی سانگھڑ فرخ علی لنجار،ڈی ایس پی سانگھڑ اشیتاق آرائیں کو سندھ ھائی کورٹ کراچی طلب کرلیا نوٹسزز جاری تفصیلات کے مطابق 13 فروری کو ڈی ایس پی سانگھڑ اشیتاق آرائیں کی جانب سے سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ سانگھڑفاروق عباسی ڈی بی اے کے جنرل سیکریٹری یاسین خاصخیلی کوسے عدالت میں دی جانے والی و ھمکیوں بدتمیزی کے خلاف 4 دن سے ضلع بھر میں جاری وکلا ء کی ہڑتال کا چیف جسٹس سندھ ھائی کورٹ سید سجاد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے DBA سانگھڑ چوہدری طارق محبوب کی درخواست کو آئینی پٹیشن میں تبدیل کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فرحت علی جونیجو ،ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی لنجار ،ڈی ایس پی اشتیاق احمد آرائین کو توہین عدالت کرنے پر 20فروری کو سندھ ھائی کورٹ کراچی پرنسپل بینچ طلب کرلیا تمام پولیس حکام کے نوٹسزز جاری کردیئے۔

#

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں